گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث تین یونٹ ٹرپ کر گئے ،ْتین صوبوں کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

اتوار 13 جنوری 2019 15:30

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث تین یونٹ ٹرپ کر گئے جس کے باعث تین صوبوں کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق پاور ہاؤس کے 3 یونٹ ٹرپ کر جانے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس کی وجہ سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے اضلاع کو بجلی کی فراہمی رک گئی۔چند روز قبل شدید دھند کے باعث گڈو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے تھے جس سے مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :