Live Updates

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ایک بار پھر سندھ کے محاذ پر متحرک

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم کے دورہ سندھ سے پہلے سندھ جانے کا فیصلہ کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 13 جنوری 2019 15:48

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ایک بار پھر سندھ کے محاذ پر ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جنوری 2019ء ) :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک بار پھر سندھ کا محاذ سنا لیا۔وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پہلے سندھ کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ نے جہاں پیپلز پارٹی کے لیے مسائل کا انبار کھڑا کر دیا ہے وہیں سندھ حکومت کا وجود بھی خطرے سے دوچار ہوچکا ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپور، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے نامی گرامی رہنماوں کے لیے مسائل کھڑے کر دئیے ہیں۔

اس رپورٹ میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو بھی جعلی اکاونٹس میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سندھ میں تبدیلی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔سندھ میں تبدیلی کا ٹاسک وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو مل چکا ہے۔

(جاری ہے)

فواد چودھری پندرہ جنوری کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم بھی 25 جنوری کو گھوٹکی کا دورہ کریں گے۔

فواد چودھری 15، 16 جنوری کو سندھ میں اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان بھی 25 جنوری کو ایک روزہ دورے پر سندھ جائیں گے جس کے دوران وزیراعظم ہم خیال جماعتوں کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ پہلے بھی وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جا چکی ہے تاہم اپنے اتحادیوں کی جانب سے مثبت اشارہ نہ ملنے پر وہ کامیاب نہ ہوسکے۔                                                                                                          
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات