ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی کا سول اسپتال کا دورہ

گریڈ ایک سے پانچ کی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے رات دوبجے سے قطاروں میں موجود نوجوانوں کی شکایات کو سنا

اتوار 13 جنوری 2019 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) متحدہ مجلس عمل کے رکن صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی جنوبی کراچی سید عبدالرشیدکا سول اسپتال کا دورہ گریڈ ایک سے پانچ کی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے رات دوبجے سے قطاروں میں موجود نوجوانوں کی شکایات کو سنا اور ان کی پریشانی حل کرنے کی کوشش کی ،اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان قطاروں میں موجود اور کوئی پرسان حال نہیں،اسپتال میں موجود جبکہ پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سیمن پسند افراد کے فارم جمع کروانے کی شکایات موصول ہونے پر اسپتال آیا ہوں، رات دو بجے سے نوجوان لائنوں میں کھڑے ہیں ملازمتیں 300اور دس ہزار سے زائد لوگ موجودہیں ،بیروزگاروں کوپولیس ڈنڈے نہ مارے تاریخ میں توسیع اور سہولت دی جائے،سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ معلوم یوں ہوتا ہے کہ حکومت سندھ میں بیٹھے لوگ دودھ پیتے بچے ہیں،اسپتال کے احاطے جہاں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے کھڑے ہونے کے لیے جگہ موجود نہیں ہوتی ہزاروں امیدواروں کو بلانا سعمجھ سے بالا تر ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تماشہ ملک میں نیا نہیں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہاہے، خبر ملی ہے کہ یہ تین سو اسامیاں فروخت کردی گئی ہیں ، شکایات موصول ہو رہی تھیں کے سرکاری نوکریوں کی بند بانٹ کی جارہی ہے اور سیاسی مداخلت ہورہی ہے، پیرامیڈیکل اسٹاف من پسند افراد کے فارم جمع کروا رہیمعذور افراد اور خواتین کے کانٹر پر ہٹے کٹے مرد کھڑے ہیں، جس پر شکایات سننے اور ان کی پریشانیوں کو حل کرنے آیا ہوں،سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ اب کسی کو بندر بانٹ نہیں کرنے دیں گے میرٹ کے خلاف نوکریاں دی گئیں تو احتساب لیں گے،احتساب کے اداروں کی اس وقت بھی ذمہ داری ہیکہ یہاں موجودہوں،انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی کے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں تو سیع کی جائے اور اسپتال کی جگہ دوسرے مقام کا انتخاب کیا جائے تا کہ اسپتال میں موجود اور آنے والے مریضوں کو مشکلات نہ اٹھانی پڑیں۔