Live Updates

عمران خان کو کیا معلوم پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے، بلاول بھٹو

عمران خان خود تو پارلیمنٹ میں آتے نہیں،ان کو کیا پتا پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے، ان کا پارلیمنٹ میں آکر سوالوں کے جوابات دینے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا وزیراعظم کے این آر او سے متعلق بیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 جنوری 2019 15:27

عمران خان کو کیا معلوم پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو کیا معلوم پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے، کیونکہ عمران خان خود تو پارلیمنٹ میں آتے نہیں، ان کا پارلیمنٹ میں آکر سوالوں کے جوابات دینے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے این آر او سے متعلق ٹویٹ کے ردعمل میں کہا کہ عمران خان خود توپارلیمنٹ میں آتے نہیں،عمران خان کو کیا معلوم کہ پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے ۔

عمران خان کا ہرہفتے پارلیمنٹ میں سوالوں کے جوابات دینے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کے این آر او لینے کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا الزام اتنا بے بنیاد ہے کہ جواب دینا بھی مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے میڈیا نمائندوں نے سوالات کیے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ واک آؤٹ این آر او لینے کے لیے کررہے ہیں اس پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ عمران خان کا یہ الزام اتنا بے بنیاد ہے کہ اس کا جواب دینا بھی مناسب نہیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ جن امور پر مشاورت ہوگی اس سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نےآج منگل کو اپنے ٹویٹس میں کہا کہ پارلیمان جس پر عوام کے ٹیکسوں سے سالانہ اربوں کے اخراجات اٹھتے ہیں، کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی ) سے حزب اختلاف کا ایک مرتبہ پھر واک آئوٹ ظاہر کرتا ہے کہ شاید یہی ایک کام ہے جو انہیں کرنا ہے ، یہ این آر او کے حصول اور نیب مقدمات جو پی ٹی آئی نے قائم نہیں کئے ، سے چھٹکارے کے لئے دبائو ڈالنے کے حربے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کیا جمہوریت منتخب سیاسی راہنمائوں کو کرپشں اور لوٹ مار کی کھلی چھوٹ کا نام ہی انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک جو شخص عوام کے ووٹ لیکر منتخب ہو جائے اسے قومی خزانے پر ڈاکہ زنی کا لائسنس مل جاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات