انجینئرنگ یونیورسٹی کے سینٹر فار انٹیلی جینٹ سسٹم اینڈ نیٹ ورک نے بجلی چوری کی نشاندہی کرنے والا آلا ایجا دکرلیا

منگل 15 جنوری 2019 23:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) انجینئرنگ یونیورسٹی کے سینٹر فار اینٹلی جینٹ سسٹم اینڈ نیٹ ورک نے بجلی چوری کی روک تھام اور نقصانات کو کم کرنے کیلئے حل تلاش کرلیا ہے۔ سینٹر نے میٹرو کیور کے نام ایک آلہ ایجا کیا ہے جس سے بجلی چوری کو پکڑنے اور لائن میں نقصانات کی نشاندہی ہوسکی گی۔ اس حوالے سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد گذشتہ روز اسلام آباد میں کیا گیا ۔

جس کا موضوع "میٹرو کیور :روشن پاکستان"تھا۔ سیمنار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر خالد مقبول ، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن تھے۔ ڈاکٹر گل محمد ، ڈائریکٹر سینٹر فار اینٹلی جینٹ سسٹم اینڈ نیٹ ورک نے اپنے خطاب میں میٹرو کیور کی افادیت و مختلف پہلوئو پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میٹرو کیور ٹیلی فون DBکی طرح میٹر کے بغیر ایک آلہ ہے جو کہ 60سے لیکر300تک گھروں کی نگرانی کریگا۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی فنڈنگ ایگنائیٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ، مینسٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے کی ہے۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول نے اس موقع پر اپنے خطاب میں انجینئرنگ یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے میٹرو کیور کی پروموشن اور انسٹالیشن کیلئے حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، کرنل کامران ، شکیل درانی(سابقہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اور چئیرمین واپڈا )، یوسف حسین، چیف ایگزیکٹیو آفیسر اگنائیٹ اورذی چینگ ، چیف ایگزیکٹیو NASYSنے بھی خطاب کیا۔ مقرر ین نے اپنے خطابات میں انجینئرنگ یونیورسٹی اور ڈاکٹر گل محمد ، ڈائریکٹر سینٹر فار اینٹلی جینٹ سسٹم اینڈ نیٹ ورک اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی انجینئرز میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ اپنے مسائل کو خود ہی حل کر سکتے ہیں۔ میٹرکیور سے تونائی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔