Live Updates

اگر زرداری اور ن لیگ نے عمران خان کی حکومت کو گرا دیا تو فائدہ عمران خان کا ہی ہو گا

معروف صحافی رؤف کلاسرا نے عمران خان کی حکومت گرنے کو نعمت قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 جنوری 2019 14:00

اگر زرداری اور ن لیگ نے عمران خان کی حکومت کو گرا دیا تو فائدہ عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحفای رؤف کلاسرا نے کہا کہ آصف علی زرداری کو یہ بات سوٹ کرتی ہے کہ ہم نے سندھ تک ہی محدود رہنا ہے اور ہم نے کہیں نہیں جانا۔ جتنا جہاں آئے کی بنیاد پر مل رہا ہے اسی کو ہم کھائیں پئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ عمران خان کی حکومت کو گرائیں۔

جس پر عامر متین نے کہا کہ نمبرز گیم کے حوالے سے اگر عمران خان کے نمبرز گر جاتےہیں تو بنتے اپوزیشن کے بھی نہیں ہیں۔ اس صورت میں اسمبلی تحلیل ہو جائے گی جو کسی کے لیے بھی مناسب نہیں ہو گا۔ پروگرام میں موجود رؤف کلاسرا نے کہا کہ یہاں مسئلہ نمبرز گیم کا نہیں ہے۔ عمران خان کی اپنی سیاسی حماقتوں کی وجہ سے اور اپنی نا تجربہ کاری کی وجہ سے جیسے ان کی مقبولیت کا گراف نیچے جا رہا ہے اورجس تیزی سے وہ غیر مقبول ہو رہے ہیں ان کے لیے یہ ایک نعمت ہو گی اگر اپوزیشن جماعتیں مل کر عمران خان کی حکومت کو گرا دیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں عمران خان یہ نعرہ لے کر قوم کے پاس جا سکیں گے کہ مجھے تو پانچ ماہ تک نہیں ملے۔ زرداری نے پانچ سال حکومت کی، دس سال سے سندھ میں بیٹھے ہیں۔ نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے ، ان کو تین تین، چار چار باریاں ملی ہیں لیکن مجھے ایک باری بھی نہیں ملی۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ جتنی مشکل حکومت عمران خان کی ہے آج تک پاکستان میں اتنی مشکل حکومت کوئی نہیں آئی۔

ان کے ناتجربہ کاری کے مسئلے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی ٹیم موجود نہیں ہے، ان سے کچھ بھی نہیں سنبھالا جا رہا۔ عمران خان تو دعائیں مانگ رہے ہوں گے کہ آئیں اور حکومت گرائیں۔ تاکہ ان کے پاس بہانہ ہو کہ ہم تو چین اور یو اے ای سے رابطے کر رہے تھے ٹرمپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہوئے تھے ، دنیا سے ٹکر لے رہے تھے، ہم پاکستان کی تقدیر بدل رہے تھے لیکن ہمیں وقت نہیں دیا گیا، اچانک یہ چور اور ڈاکو اکٹھے ہو گئے اور ہماری حکومت گرا دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اور ن لیگ بہت چالاک ہیں یہ بھی چاہتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کو وقت دیا جائے تاکہ ان کے مزید اسکینڈلز سامنے آ سکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات