آزاد کشمیر میں سیاحت کا شعبہ معیشت کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت

بدھ 16 جنوری 2019 15:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک فیاض موسٰی نے 2019 کو حکومت آزاد کشمیر ،وزیر سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس اور سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد کی ہدایات کی روشنی میںسیاحت کے سال طور پر منانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ د نیا بھر میں سیاحت کا شعبہ انڈسٹری کی شکل اختیار کر چکا ہے اور کئی ممالک کی معیشت کادارومدارسیاحت پر ہے آزاد کشمیر میں سیاحت کا شعبہ معیشت کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے قدرت نے آزاد کشمیر کو بہترین سیاحتی مقامات سے نواز ا ہے قلعہ کرجائی، قلعہ بھرنڈ، قلعہ تھروچی،تتہ پانی کا گرم چشمہ ، فتح پور تھکیالہ کا پیر کلینجرکا پُر فضا مقام ، کھوئیرٹہ پریوں کے غار ،کوٹلی کے مرکزی مقام پر ڈاک بنگلہ ،کے علاوہ اولیاء کرام کے مزارات گلہار شریف ،پناگ شریف دربار ،دربار عالیہ بابا سائیں کملا بادشاہ ، موہڑہ شریف ، دربار عالیہ مائی طوطی صاحبہ ؒ،سمیت بہترین سیاحتی و مذہبی مقامات کوٹلی میں پائے جاتے ہیں حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات پر محکمہ سیاحت کوٹلی2019کا سال سیاحتی طور پر منانے کے حوالے سے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ سیاحت کوٹلی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برئوے کار لا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :