Live Updates

شہباز شریف سے سابق گور نر مخدوم احمد محمود کی ملاقات ،ْ

ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بدھ 16 جنوری 2019 16:29

شہباز شریف سے سابق گور نر مخدوم احمد محمود کی ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی صورت حال پر ورکنگ ریلیشن شپ پر گفتگو کی گئی۔مخدوم احمد محمود نے شہباز شریف کو سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔مخدوم احمد محمود نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے، اپوزیشن کی برائیاں کر کے حکومت کرنے کا خواب عمران خان کی بھول ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات