سابق اے آئی جی کراچی کے اسکواڈ کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

بدھ 16 جنوری 2019 17:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کے اسکواڈ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جان کی بازی ہار گیا ، ساتھ موجود دوست بھی زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ رات 4 بجے سے 5 بجے کے درمیان کراچی کے علاقے ڈیفنس کے درخشا ں تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اسکواڈ کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 22 سالہ ابرار موقع پراپنی جان کی بازی ہار گیا ، جبکہ موٹر سائیکل پر موجود دوسرا نوجوان جس کی عمر سترہ سالہ اور نام سعید ہے ، اس کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ حادثہ ہونے کے بعد ایس ایس پی ساتھ پیرمحمدشاہ اور سندھ پولیس کے دیگراعلی افسران بھی درخشاں تھانے پہنچ گئے تھے ، پولیس موبائل کا نمبر ایس پی ایم 777 بتایا جارہا ہے ۔دونوں نوجوان عمر کالونی کے رہائشی تھے ، واقعے کے بارے میں درخشاں تھانے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں ، تاہم پولیس کی کوشش ہے کہ کسی طرح واقعے کی اطلاع عام نہ ہونے دی جائے۔