وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پا رلیما نی پارٹی کا اجلا س

ارکا ن اسمبلی وزرا کے نا روا رویو ں اور رابطوں کے فقدان پر پھٹ پڑ ے ، وزرا کے خلا ف شکا یتوں کے انبار لگا دیے آئندہ ہر ہفتے ایک وز یر ارکا ن اسمبلی کو بریفنگ دے گا، اسد عمر کی ارکا ن اسمبلی کو یقین دہا نی

بدھ 16 جنوری 2019 23:21

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پا رلیما نی پارٹی کا اجلا س
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پا رلیما نی پارٹی کے اجلا س میں ارکا ن اسمبلی وزرا کے نا روا رویو ں اور رابطوں کے فقدان پر پھٹ پڑ ے اور وزرا کے خلا ف شکا یتوں کے انبار لگا دیے جبکہ اسد عمر ارکا ن اسمبلی کو یقین دہا نی کرائی کہ آئندہ ہر ہفتے ایک وزرا ارکا ن اسمبلی کو بریفنگ دے گا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ارکان سے وزراء کے مسلسل رابطہ کی یقین دہانی کرائی ۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے بعد حکومت بھی میدان میں آگئی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم پارلیمانی اجلاس ہوا،اجلاس میں ملکی معاشی صورت حال اور اپوزیشن اتحاد پر حکومتی حکمت عملی طے کی گئی جبکہ منی بجٹ پر اراکین کو اعتماد میں لیا گیا وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے حکومتی اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے ملکی اقتصادی صورتحال پر روشنی ڈالی اور حکومتی بیانیے کو پیش کیا،اجلا س میں ارکان اسمبلی نے وزیر خزانہ سے شکا یتوں کے انبار لگا دیے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے سے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑی محنت کر رہے ہیں تاہم زمینی حقائق بھی دیکھنے ہوں گے، ارکان اسمبلی اور وفاقی وزراء کے مابین راوبط کا فقدان ہے، جب سے حکومت میں آئے ہیں پارٹی سطح پر رابطے ختم کر دیے گئے،جب بھی کسی جگہ پر بیٹھ کر معیشت یا اقتصادی صورتحال پر بتانا پڑتا ہے تو ہم عوام کو ٹھیک چیزیں نہیں بتا پاتے جس سے وہ مطمئن ہو ہمیں ایسے اعداد شما ر بتا ئے جا ئیں جو درست ہو تاکہ ہم لوگوں کو یقین دلا سکیں کہ ہم آپ کے لئے اچھے اقداما ت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب اور فیصل آباد ڈویژن کے ارکان نے بھی وزراء سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی حالات رہے تو جنوبی پنجاب سے آئندہ انتخابات میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چیف وہیپ عامر ڈوگر بھی وفاقی وزراء کے رویے سے نالاں نکلے اور انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو وزراء سے ملاقات اور بریفنگ کے لیے وقت مانگنا پڑتا ہے، وفاقی وزراء کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ آج کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ وزراء اپنے چیمبرز اور دفاتر میں ارکان کے ساتھ مسلسل رابطے کو یقینی بنائیں۔اسد عمر نے جواب دیا کہ 5 ماہ ہوگئے کسی نے پارٹی سطح پر ملاقات کے لیے نہیں کہا، لیکن آپ سب کی امیدوں اور حکومتی اہداف کو ضرور پورا کروں گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ارکان سے وزراء کے مسلسل رابطہ کی یقین دہانی کرائی، وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہفتہ میں ایک روز ہر وزیر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو بریف کرے گا۔

اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ارکان اسمبلی نے ملک کی معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ سے بریفنگ کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیر خزانہ اسد عمر نے انہیں بریفنگ دی اور اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا، فواد چودھری کے بیان پر مونس الہیٰ کا ردعمل اور حکومتی اتحاد کو خطرے کے معاملے پر وزیراعظم ضرور توجہ دیں گے اور اس پر ضرور بات ہوگی، سندھ میں بھی چند ایسے لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ تبدیلی کی ہوا سندھ اور کراچی میں چلے۔