Live Updates

وفاقی کابینہ اجلاس ، رکنیت معطلی پر فواد چوہدری سمیت 8وزراء کو شرکت سے روک دیا گیا

جمعرات 17 جنوری 2019 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت 8وزراء کو شرکت سے روک دیا گیا گو شوارے جمع نہ کرانے کے باعث رکنیت معطل ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تاہم اجلاس میں42رکنی کابینہ میں سی8وزراء کو رکنیت معطل ہونے کے باعظ کاروائی میں شرکت سے روک دیا گیا ان وزراء نے الیکشن کمیشن میں اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے وزراء میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وزیر صحت عامر کیانی، طارق بشیر چیمہ، علی امین گنڈاپور، علی زیدی اور صاحبزادہ محبوب سلطان شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات