محکمہ اینٹی کرپشن کا بااثر بیوروکریٹس ،اہم شخصیات کے خلاف زیر التواء انکوئریاں جلد نمٹانے کا فیصلہ

انکوائری کیلئے پیش نہ ہونے والے ملزمان کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘اینٹی کرپشن حکام

جمعہ 18 جنوری 2019 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے بد عنوانی،اختیارات سے تجاوز،فنڈز میں بے ضابطگیوں سمیت دیگر الزامات پر بااثر بیوروکریٹس اور اہم شخصیات کے خلاف زیر التواء انکوئریاں جلد نمٹانے کا فیصلہ کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں وفاقی اور صوبائی سروسز کے افسران سمیت دیگر اہم شخصیات کے خلاف انکوائریاں التوا کا شکار ہیںجن میں سابق ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی ڈاکٹر جاوید اقبال ،پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈاکٹر محمد بشیر ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19کے افسر عدنان ظفر ،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ محمد سہیل ،جنرل سیکرٹری ایل ڈی اے ہائوسنگ سوسائٹی علی عثمان،فنانس سیکرٹری منیر احمد ،اسسٹنٹ کمشنر شالیمارحیدر عباس ،اسسٹنٹ کمشنر شاہد یعقوب کے خلاف انکوائری زیر التواء ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ٹی ایم او شالیمار ملک طارق ،سابق سی ای او ایل ٹی سی خواجہ حیدر لطیف ،ایم ڈی سپورٹس پرویز شاہ خاور ،سابق چیئرمین ایل ٹی سی مہر اشتیاق احمد،ڈائریکٹرواسا ٹکا خان،اے سی قصور شاہد کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر اللہ یار ڈھکو ،سابق ایم ایس سروسز ہسپتال عمر فاروق بلوچ ،ایم ڈی آپریشنز ٹورازم ڈیپارٹمنٹ تنویر جبار ،ایگزیکٹیو انجینئر ہائی ویز ڈاکٹر عثمان حیدر،لائزن آفیسر کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی خرم رضا ،سابق سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل چوہدری،سی ای او پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی سہیل چوہدری،طاہر رضا ہمدانی،ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیومحمد شبیر،سابق ای ڈی او ہیلتھ لاہور فیاض رانجھا ،ڈائریکٹرایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک سہیل سلیم،ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیوجاوید اقبال،ہائی وے کے گریڈ 17کے آفیسر محمد رفیق ، ڈائریکٹر واسا میاں منیر ،محکمہ صحت کے آفیسر راجہ پرویز ،زونل منیجر جی سی ٹی کالج ملتان محمد نذیر خان نیازی ،چیف آفیسر ایم سی ایل محمود تمنا،ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے نذیر احمد بھٹی کے خلاف انکوائری زیر التواء ہے جنہیں جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر نے میرٹ پر کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری کیلئے پیش نہ ہونے والے ملزمان کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔