Live Updates

عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے ،حکومت اپنے بوجھ سے خود گرنا چاہیتی ہے‘خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:06

عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے ،حکومت اپنے بوجھ سے خود گرنا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان خود اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے اور حکومت اپنے بوجھ سے خود گرنا چاہیتی ہے،عوام پی ٹی آئی کی جانوں کو رو رہے ہیںجبکہ مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے ۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی 5 ماہ کی حکومت میں پاکستان کی معیشت کی بنیادیں ہل چکی ہیں، عوام پی ٹی آئی کی جانوں کو رو رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے ہر چیز کو مشکل بنا دیا ہے تاہم یہ دور نہیں رہے گا یہ دور بدلے گا۔

سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے رویے سے لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کریں گے، حکومت اپنے بوجھ سے خود گرنا چاہیتی ہے، عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے جبکہ مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے ہیں، حکومت اپنے وعدے پورے کرے یا ایکسپوز ہو اور یہ پہلی بار ہے اپوزیشن مفاہمت کی بات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ گذشتہ پانچ ماہ میں حکومت کی نااہلی سامنے آگئی،حکومت نے بڑے بڑے وعدے کئے جو پورے نہیں ہو پا رہے،پی ٹی آئی کی حکومت کی حقیقت پانچ ماہ میں ہی سامنے آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحادخوش آئند ہے کیونکہ اپوزیشن جتنی مضبوط ہو گی اور اس کا جتنا دبائوہو گا وہ حکومت کے لئے اچھا ہو گا اور وہ کام کرنے پر مجبور ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال، مہنگائی کا عالم دیکھیں جبکہ وزیراعظم عمران خان صرف انتقام کی سیاست کر رہے ہیں،انہیں پرواہ نہیں کہ ملک کی کیا صورتحال ہے،عمران خان کا اپنے مخالفین کو گرفتار کروانے پر زور ہے ۔سلمان رفیق نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں صورتحال ابتر ہے،موجودہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے جسے گرانے کے لیے ہم جیل میں ہیں،جیسے ہی بیساکھیاں نکلیں گی حکومت دھڑم سے نیچے آ گرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات