گورنر پنجاب، گورنر سندھ اور وزیر خزانہ کی ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب عہدیداران ،یونائیٹڈ بزنس گروپ کی قیادت کو کامیابی پر مبارکباد
امید ہے نئے عہدیداران معیشت کی بحالی، تیز رفتار اقتصادی ترقی، برآمدات میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے میں حکومت کو بھر پور مدد اور تعاون فراہم کریں گے‘ چوہدری محمد سرور ،عمران اسماعیل اور اسد عمر کے پیغامات
ہفتہ 19 جنوری 2019 17:40
(جاری ہے)
امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران کاروباری برادری کے پیشہ ورانہ مفادات کے تحفظ اور قومی معیشت کے استحکام میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو 7 فیصد سالانہ جی ڈی پی گروتھ کی ضرورت ہے اور تیز رفتار ترقی کرنے والی قوموں کے ہم پلہ آنے کیلئے ہمیں آئندہ 25 سال تک یہ شرح نمو برقرار رکھنا ہو گی۔
اس کے لئے پاکستان کو مضبوط و مستحکم کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور حکومت کاروباری برادری کو اس ضمن میں ہر ممکن مدد اور سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قابل بھروسہ کاروباری ماحول کی فراہمی اور صوبے میں کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کرنا پنجاب کی حکومت اولین ترجیح ہے۔ یو بی جی کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک کی متحرک قیادت اور علاقائی معیشت میں ان کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے چوہدری سرور نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کہ وفاقی حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی غربت اور بیروزگاری میں کمی لانے کیلئے نئے اداروں کے قیام کی طرف توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقتصادی پالیسیاں کاروباری برادری کی تجاویز کی عکاس ہوں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایف پی سی سی آئی کیسالانہ انتخابات میں یو بی جی کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور ٹیکس وصولیوں کے طریقہ کار کو سہل بنانا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی مشاورت کے ساتھ کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور برآمدات میں اضافہ کے لئے متعدد ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یو بی جی کے مرکزی چیئرمین اور سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک اور ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے گورنر پنجاب، گورنر سندھ اور وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے نیک تمنائوں کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ بزنس کمیونٹی متحد ہو کر موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا کاروباری ماحول کارکنوں کی صلاحیت کو بڑھانے اور بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کا اہم تقاضا ہے کہ ایک خصوصی مراعاتی پیکج دیا جائے تاکہ معیشت ٹیک آف کر سکے جو ملکی استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.