ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

پیر 21 جنوری 2019 12:14

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے ضلع بڈگام میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے اور علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے اس دوران ضلع میںچرارشریف کے علاقے Hapatnarمیں ایک مکان فائرنگ کی جس کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ ایک سرکاری عہدے دار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ قابض انتظامیہ نے ضلع بڈگام میں موبائیل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :