Live Updates

عمران خان کی مخلص ،مدبرانہ قیادت کی وجہ سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ‘دوست محمد مزاری

پاکستان کو برابری کی سطح پر اہمیت دی جارہی ہے ،ڈومور کہنے والے آج پاکستان کو افغان مصالحتی عمل میں کلیدی کردار ادا کرنے پر سراہ رہے ہیں

منگل 22 جنوری 2019 16:01

عمران خان کی مخلص ،مدبرانہ قیادت کی وجہ سے پاکستان کو بین الاقوامی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی مخلص اور مدبرانہ قیادت کی وجہ سے آج پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور پاکستان کو برابری کی سطح پر اہمیت دی جارہی ہے ،ڈومور کہنے والے آج پاکستان کو افغان مصالحتی عمل میں کلیدی کردار ادا کرنے پر سراہ رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں اراکینِ اسمبلی سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ترقیاتی ایجنڈے کی راہ میں رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی۔غیر جمہوری سوچ رکھنے والی جماعتوں کا آپس میں اتحاد بنے یا نہ بنے اس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا مقصد فراموش نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی ، سالمیت اور مضبوطی کے ایجنڈے پر پوری طرح عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ احتساب ہوگا اور سب کا ہوگا اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔حکومت کو شہباز ، زرداری بھائی بھائی بننے سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کاگٹھ جوڑ ذ یادہ دیر نہیں چلے گا،یہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ میثاقِ جمہوریت کی آڑ میں دوبارہ قوم کو بیوقوف بنانے اورملک کا پیسہ لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات