ساہیوال واقعہ کے بعد پولیس عوام کو کہانیاں سنا رہی ہے، پولیس کو نہتے شہریوں پر فائرنگ کا حق کس نے دیا، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 22 جنوری 2019 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ کے بعد پنجاب پولیس عوام کو کہانیاں سنا رہی ہے، پولیس کو نہتے شہریوں پر فائرنگ کا حق کس نے دیا، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، عوام جے آئی ٹی کی رپورٹ کے منتظر ہیں، ساہیوال واقعہ کے بعد پنجاب پولیس بار بار عوام کو کہانیاں سنا رہی ہے، پولیس کو بلاوجہ عوام پر گولیاں مارنے کے حق کس نے دیا، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب پولیس ساہیوال میں گاڑی کا پیچھا کر رہی تھی تو اس وقت سمجھ نہیں سکی کہ یہ عام لوگ ہیں، دہشت گرد ن ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فنانس بل کے ذریعے عوام کو ریلیف دیں گے۔