عام آدمی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،انجم جرال

منگل 22 جنوری 2019 20:00

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجم جرال نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی قیادت قوم سے کئے ہر وعدے کو پورہ کرنے اور پاکستان کا وقار دنیا میں بلند کرنے کیلئے عمل پیرا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پنجاب میں تعلیم، صحت اور گورننس کے مسائل گمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت ان مسائل پر خصوصی توجہ دیگی۔

ن لیگ کی کرپشن اور لوٹ مار کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی دیگر بنیادی سہولتیں عوام کی پہنچ دور ہو گئی ہیں، نا اہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا گیا ہے۔ نام نہاد حکمرانوں نے اقتدار کے مزے لوٹنے اور اپنے کاروبار بڑھانے کے سواکچھ نہیں کیا۔