سانحہ ساہیوال ، آئی جی پنجاب کو تبدیل کروانے کے لیے متحرک لابی ناکام
آئی جی پنجاب نے نہ صرف بروقت ایکشن لیا، بلکہ وہ پورے معاملے میں متحرک بھی رہے۔ رپورٹ
سمیرا فقیرحسین بدھ 23 جنوری 2019 10:52
(جاری ہے)
کچھ پولیس افسران اور دو سول خفیہ اداروں کے افسر بھی اس میں کردار ادا کر رہے تھے ۔ با وثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی میٹنگ میں بھی جب اس پر بات ہو ئی تو اس وقت بھی اس سازش کو نہ صرف ناکام کیا گیا بلکہ ایک اہم شخصیت نے کہا بھی کہ اگر آئی جی کو بھی ہٹا دیتے ہیں تو لوگوں میں ہمارا اعتماد مزید بڑھے گا۔
جس پر دیگر نے کہا جس کا اس سب سے تعلق ہی نہیں اس کو کسی کی خواہش پر تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کی قربانی بچانے میں پنجاب کی اہم ترین شخصیت نے بھی اپنا کردار ادا کیا اور آئی جی پنجاب کے خلاف ہونے والی اس سازش کو ناکام بنایا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد آئی جی پنجاب کو تبدیل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ سانحہ ساہیوال کو مس ہینڈل کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت جاری کی کہ آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر مطمئن نہیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر ہی آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھالیکن وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے انہیں مشورہ دیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے تک کا انتظار کر لیں۔ تاہم گذشتہ روز جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے لیے شروع کی گئی لابنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.