بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

بدھ 23 جنوری 2019 14:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونیوالی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ تاہم بدھ کے روز سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ،گزشتہ روز ہونیوالی بارش سے موسم قدرے سرد رہا۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین کے مطابق بارش سے فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور خاص طور پرگندم کی فصل کی بڑھوتری اور پیداوار میں اضافہ کا باعث بنے گی۔ اس طر ح طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش سے آب وہوا صاف ہوگئی جس سے وبائی امراض میں کمی واقع ہوگی،جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :