ملک نور ربانی کھر کے اقتدار نے عوام کو بدترین محرومیوں کا شکار کیا،میاں فیاض حسین

منگل 29 جنوری 2019 21:03

مظفرگڑھ 29 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) ملک نور ربانی کھر کے طویل ظالمانہ اقتدار نے عوام کو بدترین مایوسی اور محرومیوں کا شکار کیا، کھر خاندان کے اقتدار کے سیاہ دور میں حلقے کے محنت کش عوام کی دو نسلیں پسماندگی کا شکار ہوئیں ملک نور ربانی کھر نے عوام کی فلاح اور ترقی کے لئے ملنے والے فنڈز اپنی ذات اور اولاد کی ترقی ہر خرچ کرکے اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں کھر خاندان کے ظلم جبر اور دھونس دھاندلی کے خلاف جدوجہد کرنے والی عوام کے ساتھ ہیں ان شاء اللہ ملک نور ربانی کھر سے لوٹے ہوئے فنڈز کا حساب لینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عوام دوست گروپ کے رہنماء امیدوار این اے 183 میاں فیاض حسین جچھڑہ امیدوار پی پی 277 سردار اقبال خان پتافی اور امیدوار پی پی 278 میاں خلیل الرحمن گرمانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک نور ربانی کھر کے طویل عوام دشمن اقتدار کا خاتمہ 2018 کے الیکشن میں ہو چکا تھا مگر کھر خاندان نے اپنی روائتی دھونس دھاندلی اور کاریگری کے ذریعے الیکشن نتائج کو اپنے حق میں تبدیل کروایا یہ بات ملک نور ربانی کھر نخوبی جانتے ییں کہ عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا حلقے کی عوام کے ترقیاتی فنڈز لوٹ کر جائیدادیں بنانے والے ملک نور ربانی کھر کے خلاف نیب تحقیقات شروع کر چکا ہے۔