سابق وزیراعظم نواز شریف سے لیگی رہنماں کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی

صبر کا ٹائم ہے، لیگی رہنما، صبر میں کروں مزے آپ کے ہوں گے، نواز شریف کا جواب

جمعرات 31 جنوری 2019 20:24

سابق وزیراعظم نواز شریف سے لیگی رہنماں کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2019ء) کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے لیگی رہنماں کی پارٹی قائد سے جیل میں ہوئی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف سے سوال کیا کہ برجیس طاہر آپ کا کیا حال ہی جس پر برجیس طاہر نے جواب دیا کہ آپ جیل میں ہیں تو ہمارا کیا حال ہونا ہے۔

نواز شریف برجیس طاہر کے جواب پر ہنس پڑے۔

(جاری ہے)

نواز شریف سے برجیس طاہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا میں باہر آئوں گا تو مزے آپ کے ہوں گے۔ جس پر انہوں نے کہا کہ صبر کا ٹائم ہے، جس پر نواز شریف نے کہا کہ صبر میں کروں اور مزے آپ کے ہوں گے۔ نواز شریف سے لیگی رہنماں کی ملاقات کے وقت سابق صدر ممنون حسین بھی موجود تھے۔ ان کا کہن اتھا کہ دو مرتبہ کوشش کی لیکن آپ سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ نواز شریف نے کہا کہ میں تو سمجھتا تھا کہ سابق وزیراعظم کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے۔ سابق صدر کے خلاف بھی ایسا ہی سلوک کیا گیا۔ ممنون حسین نے کہا کہ سندھ میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کو متحرک کریں۔ نواز شریف نے مسکرا کر جواب دیا کہ میں آپ کا بہت ممنون ہوں گا۔