Live Updates

نوازشریف کی صحت سے متعلق پروپیگنڈامنفی ہے، نعیم الحق

نوازشریف کو جیل میں تمام طبی سہولیات دی جارہی ہیں،کسی کا ڈر نہیں اپنے خیالات کا اظہار کرتا رہوں گا، ہم آپ کو جیل سے نکالیں اور آپ گالیاں دیں یہ ناقابل قبول ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 فروری 2019 15:43

نوازشریف کی صحت سے متعلق پروپیگنڈامنفی ہے، نعیم الحق
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق سارامنفی پروپیگنڈا ہے، نوازشریف کو جیل میں تمام طبی سہولیات دی جارہی ہیں،کسی کا ڈر نہیں اپنے خیالات کا اظہار کرتا رہوں گا، ہم آپ کو جیل سے نکالیں اور آپ گالیاں دیں یہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے میٹنگ میں کہا تھا کہ پی اے سی کے معاملے پر سپریم کورٹ جاؤں گا۔

وزیراعظم چاہتے تھے کہ ہرشعبے میں قانون سازی ہو۔ قانون سازی میں اپوزیشن کوساتھ لیکر چلنے کا ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی پورے ملک کیلئے ہوگی۔کیونکہ موجودہ نظام میں بہت سے خرابیاں ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے نوازشریف کو تمام سہولتیں دی ہیں۔ ہم نے نوازشریف کو جیل میں تمام سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی۔

آپ کو ہم جیل سے نکال کرلارہے ہیں اور آپ ہمیں گالیاں دیں یہ ناقابل قبول ہے۔کسی کا ڈر نہیں اپنے خیالات کا اظہار کرتا رہوں گا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماء چوہدری منظور نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو این آر او مل چکا ہے، قریبی دوست نے اطلاع دی ہے کہ سابق وزیراعظم کو میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت مل جائےگی اور وہ اسی ماہ بیرون ملک چلے جائیں گے. چوہدری منظور نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کا معاملہ ہے ضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی۔

نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سے باہر اور خاموش رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی بھی میڈیکل گراﺅنڈ پرضمانت ہوگی۔ اسی طرح تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد نے کہا کہ این آر او کے نام پر کوئی عدلیہ کو ہائی جیک نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ این آراو نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان این آر او دے کر اپنے وژن سے کیسے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات