بلوچستان کے تمام علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں،میر جام کمال خان

ڈاکٹر اپنے حساس پیشے کا خیال رکھیں،صوبے میں کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے وفاق سے رابطے میں ہیں صوبے کی بہتری کیلئے منرلز پالیسی بھی لا رہے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 2 فروری 2019 18:52

بلوچستان کے تمام علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اصلاحات ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) بلوچستان کے تمام علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیںتا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جا سکے اس لئے ڈاکٹر اپنے حساس پیشے کا خیال رکھیںصوبے میں کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے وفاق سے رابطے میں ہیں صوبے کی بہتری کیلئے منرلز پالیسی بھی لا رہے ہیں صوبے میں 12 سے 14 مقامات پر ایمرجنسی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے سب سے زیادہ فنڈز صحت کے شعبے کودیئے ہیں گوادر میں چین کے شہریوں کی آباد کاری کی کوئی پالیسی نہیں6 سال سے نظر انداز سیف سٹی منصوبے کو فعال بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سنڈیمن ہسپتال کی نئی اوپی ڈی کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری اور صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ سمیت دیگر بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت عوامی بہبود کے منصوبوں کو بروقت مکمل کررہی ہے تا کہ ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے عوام کو ریلیف مل سکے 5 ماہ میں حکومت نظام میں اصلاحات لارہی ہے اس لئے اندرون بلوچستان آپریشن اور ماہر ڈاکٹروں کی تعنیاتی کا عمل شروع کیا گیا ہے حکومت نے صحت کے شعبے کو فوکس کیا ہے صوبے میں 14 مقامات ہر قومی شاہراہ پر صحت کے مراکز بنائے جارہے ہیں تا کہ لوگوں کو بروقت طبی سہولیات میسر آسکیں اس کے علاوہ کوئٹہ سے ژوب صوبے بھر میں سڑکوں پر ہر روٹ پرتین مراکز صحت بنیںگے صوبے کے ہر ضلع میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کا بنیادی ڈھانچہ بنارہے ہیں حکومت تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے حکمت عملی مرتب کررہی ہے بلوچستان میں تعلیم اور صحت میں ایمرجنسی نافذ ہے صحت کے شعبے میں غفلت کی گنجائش نہیں ڈاکٹروں نے تھوڑی بھی غفلت دکھائی تو انسانی زندگی کو مسئلہ ہوگا ڈاکٹرز اپنے حساس پیشے کا خیال رکھیں توزیادہ بہتر ہوگا ڈاکٹر سرکاری خدمت گذار کا حق ادا کریں ڈاکٹرابراھیم خلیل کی بازیابی اہم ہیش رفت تھی ماضی میں اغوا کاروں کے جو گروپیش تھے ختم ہوئے انفرادی طور پرہر ایک کو تحفظ دینا ممکن نہیں حکومت نظام کو بہتر کرکے عوام کے تحفظ کویقینی بنا رہی ہے کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ اس سلسلے کی کڑی ہے کیونکہ اس منصوبے کو ایمرجنسی کے طور پر لیا ہے ماضی میں یہ منصوبہ گزشتہ 6 سالوں سے مسلسل نظر اندز ہو رہا تھا جس کو ہم بر وقت مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں بلوچستان کے بعض علاقوں میں آفسران کو ایک ہزار بھی خرچ کرنے کا اختیار نہیں اختیارات کو نچلی سطح ہر منتقل کیا جارہا ہے ہر مرتبہ ضلعی سطع پر نیلامی کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں عوام کو ریلیف دینا حکومت کا مقصد ہے کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے وزیر اعظم دلچسپی لے رہے ہیں اس لئے ہم وفاق سے مکمل رابطے میں ہیں انہوں نے بتایا کہ ریکوڈک کا کیس دو مختلف مقامات پر چل رہا ہے نئی معدنی پولیس لائی جارہی ہے تاکہ بلوچستان کے حقوق کا ہر محاذ پر دفاع کیا جا سکے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوام کو بروقت طبی سہولیا کی فراہمی کیلئے ٹراما سینٹر ز کے قیام کیلئے کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ کینسر اور دل کے ہسپتالوں کے منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے ساتھ ساتھ کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈاکٹر سمیت دیگر معالجین کو ریکروٹ کیا جا رہا ہے اور ڈرگ ریگولیشن کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے سول سنڈیمن ہسپتال میں او پی ڈی کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ۔