ملک میں ایک ہی روز میں تیسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 فروری 2019 19:25

ملک میں ایک ہی روز میں تیسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2019ء) ملک میں ایک ہی روز میں تیسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ صبح کے وقت میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں، جبکہ شام کے وقت پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 بتائی گئی۔ جبکہ اب کراچی میں پھر سے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ایک ہی روز میں دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکوں نے عوام کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں  ہوئی۔