سردار فاروق سکندر‘ راجہ نثار اور راجہ نصیر کا کوٹلی بار کے منتخب صدر کو مبارکباد

پیر 11 فروری 2019 15:27

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان ،وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان اوروزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے کوٹلی بار کے نومنتخب صدر سردار ظہیر بابر چغتائی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری طارق گجرایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری عامرشاہ اورصائمہ الماس کومبارک باد دیتے ہوے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب ارکان اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوے قانون کی حکمرانی اور عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بار ایسوسی ایشنز کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ حکومت وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

متعلقہ عنوان :