حکومت اب تک آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو سامنے نہیں لائی ‘سراج الحق
حکومت نے معاہدے سے قبل ہی آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے بجلی گیس اور تیل کی قیمتیں بڑھا دی تھیں اب مزید اضافہ کرے گی پاکستان کے حکمران کو پہلی بار آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کے سامنے پیش ہوناپڑا جو ایک بڑے ملک کے حکمران کے شایان شان نہیں ‘امیر جماعت اسلامی کا حکومت ، آئی ایم ایف مذاکرات پر ردعمل
پیر 11 فروری 2019 22:46
(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکمران آئی ایم ایف سے قرضہ کے حصول کے لیے مذاکرات کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے بغلیں بجارہے ہیں حالانکہ حکومت نے بجلی ، گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کر کے آئی ایم ایف کی شرائط پہلے ہی پوری کرد ی تھیں اور اب جو شرائط عائد ہوئی ہیں ان کے نتیجہ میں ایک بار پھر مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔
انہوں نے کہاکہ جب تک قرضوں کی معیشت سے تو بہ نہیں کی جاتی اور خود انحصاری کے باعزت راستہ پر نہیں چلا جائے گا ، معیشت میں کوئی بہتری نہیں آسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے چہیتوں کو ٹیکس میں چھوٹ دے رہی ہے اور عوام پر براہ راست ٹیکس لگا کر ان کا خون نچوڑ رہی ہے ۔ غیر منصفانہ اور ظالمانہ نظام نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بھری جیبوں کو نظر انداز کر رہی ہے اور خالی جیبوں میں ہاتھ ڈال رہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.