زبیدہ جلال کیخلاف انتخابی عذرداری متعلق کیس ،

سپریم کورٹ نے جان محمد دشتی کی درخواست مسترد کر دی الیکشن ٹریبونل نے آپ کی درخواست مسترد کر دی تھی،آپ کا مؤکل 20 ہزار ووٹوں سے ہارا تھا، عدالت کا درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ

بدھ 13 فروری 2019 13:49

زبیدہ جلال کیخلاف انتخابی عذرداری متعلق کیس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے خلاف انتخابی عذرداری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جان محمد دشتی کی درخواست مسترد کر دی ۔ بدھ کو وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے خلاف انتخابی عذرداری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے مخالف امیدوار جان محمد دشتی نے دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دور ان وکیل درخواست گزار نادر چھلگری نے کہاکہ جولائی 2018 کے انتخابات میں زبیدہ جلال نے این اے 271 کیچ تربت کے حلقے میں دھاندلی کرائی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 47 پولینگ اسٹیشنوں پر دھاندلی ہوئی۔ جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ الیکشن ٹریبونل نے آپ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ آپ کا مؤکل 20 ہزار ووٹوں سے ہارا تھا۔جسٹس اعجا زالاحسن نے کہاکہ 20 ہزار کم مارجن نہیں ہوتا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ آپ نے 47 پولینگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کا الزام لگایا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ گواہ صرف 9 پولینگ اسٹیشنوں کے حوالے سے پیش کیے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ گواہوں نے بھی کوئی مخصوص معلومات مہیا نہیں کی ۔