ْ تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی61ویں برسی کل جمعرات کو منائی جائے گی

بدھ 13 فروری 2019 13:54

ْ تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی61ویں برسی کل جمعرات ..
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی61ویں برسی کل جمعرات کو منائی جائے گی اس سلسلے میںمسلم لیگ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں مقررین اس عظیم رہنما کی وطن عزیز کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

سردار عبدالرب نشتر کا شمار بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے انتہائی بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ صوبہ پنجاب کے پہلے گورنر تھے وہ2اگست 1949ء سے لے کر24نومبر 1951ء تک پنجاب کے گورنر رہے۔سردار عبدالرب نشتر 14فروری 1958کو انتقال کر گئے تھے جنوبی پنجاب کے اہم ترین شہر ملتان میں سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال کا سنگ بنیاد سردار عبد الرب نشتر نے رکھا تھا کراچی کا نشتر میڈیکل کالج اور نشتر پارک بھی ان کے نام کے ساتھ منسوب ہیں۔