Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات

پاکستان کامشکل دوراب ختم ہونے والا ہے،پاکستان ایک بار پھر معاشی طاقت بننے جا رہا ہےوزیراعظم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 فروری 2019 22:47

وزیر اعظم عمران خان کی ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 فروری 2019ء) وزیر اعظم عمران خان موجودہ حالات میں ایک بار پھر پاکستان کی اونچی اڑان کے لیے پر امید ہوچکے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات میں امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کامشکل دوراب ختم ہونے والا ہے اور پاکستان ایک بار پھر معاشی طاقت بننے جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل وزیر اعظم عمران خان اہم ترین ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان سے اہم معاملات پر قانونی مشاورت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر ہونے والے معاہدوں پر بھی مشاورت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تمام پالیسیاں غربت کے خاتمے پرمرکوزہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بارپھرمعاشی طاقت بننے جا رہاہے۔سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقات کا نیا دورشروع ہورہاہے۔پاکستان کامشکل دوراب ختم ہونے والا ہے۔دوسری جانب دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کیدورہ پاکستان کی تفصیلات جاری کردی ہیں جن کے مطابق ولی عہد بننے کے بعد محمد بن سلمان کا یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہوگا۔

سعودی ولی عہد صدر مملکت عارف علوی،وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سینیٹ کا وفد بھی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریگاجس کے بعد سعودی وزراء دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پاکستانی ہم منصب وزیروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات کے مابین نجی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔                                                                                                                                   
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات