جمہوری عمل کیلئے فواد، چوہان اور شیخ شیدجیسے لوگ خود کش بمبار ہیں‘حسن مرتضیٰ

آئی ایم ایف کی فرمائش پر مہنگائی بڑھائی گئی تو احتجاج کریں گے‘پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب

جمعرات 14 فروری 2019 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہاہے کہ جمہوری عمل کیلئے فواد، چوہان اور شیخ شیدجیسے لوگ خود کش بمبار ہیںان نام نہاد وزرا کی بد زبانی کی وجہ سے عام آدمی بھی بے زار ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بجلی اورگیس کی قیمتوں میں مزید اضافے سے غریب کی قمر ٹوٹ جائے گی ۔آئی ایم ایف کی فرمائش پر مہنگائی بڑھائی گئی تو احتجاج کریں گے۔ سوشل میڈیا ریگولیشنز کی آڑ میں آزادی اظہار پر ڈاکہ مارنے کی سازش ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں اپوزیشن ارکان کو ترقیاتی فنڈز سے محروم کرنا آمرانہ روش ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی بنائے گی۔