Live Updates

سعودی ولی عہد کے لیے پشاوری چپل کا تحفہ تیار

وزیراعظم عمران خان کے لیے "کپتان چپل" تیار کرنے والے چچا نورالدین نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے بھی پشاوری چپل کے دو جوڑے تیار کر لیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 فروری 2019 11:13

سعودی ولی عہد کے لیے پشاوری چپل کا تحفہ تیار
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2019ء) : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر پشاور کے چچا ن نورالدین نے پشاوری چپل کا تحفہ تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہعمران خان کی جانب سے استعمال کی جانے والی پشاوری چپلیں ملک بھر میں خاصی پسند کی جاتی ہیں۔ خاص کر نوجوانوں کی جانب سے عمران خان کے اسٹائل کی تقلید کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے لیے سب ہی پاکستانیوں میں بے تابی پائی جا رہی ہے۔چاچا نورالدین نے خاص مہمان کے لیے 2 جوڑے پشاوری تیار کر لیے ہیں۔پشاوری کپتان چپل کا تحفہ سعودی ولی عدہ شہزاہ محمد بن سلمان کو پاکستان آمد پر پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل چاچا نورالدین پشاوری کپتان چپل وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف کو پیش کر چکے ہیں۔

واضح رہے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری بھیعمران خان کی جانب سے استعمال کی جانے والی پشاوری چپل سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ پائے تھے اور انہوں نے بھی ایک بار عمران خان کیلئے پشاوری چپل تیار کرنے والے موچی سے اپنے لیے بھی خصوصی چپل تیار کرنے کی درخواست کی تھی۔اس کے علاوہ پاکسان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو بھی پشاوری چپل پسند تھی۔

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ریحام خان بھی پشاوری چپل کی دلدادہ نکلیں اور 2015ء میں عید کے لیے خصوصی طور پر پشاوری چپل کا آرڈر دیا تھا، کاریگر نورالدین نے بتایا کہ ریحام خان نے عیدکے لیے بُھورے رنگ کی پشاوری چپل کا آرڈر دیا ہے جبکہ عید کے بعد کالے رنگ کی پشاوری چپل ریحام خان کے لیے تیار کی جائے گی.تاہم پشاوری چپل کی اصل مشہوری صرف اس لیے ہوئی تھی کیونکہ اسے عمران خان پہنتے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات