Live Updates

وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی دعوت

وزیر اعظم عمران خان پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آئیں گے، پی سی بی حکام پر امید

جمعہ 15 فروری 2019 14:36

وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل فائنل میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیج دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل کے فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی گئی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کا امکان ہے تاہم فوری طورپر وزیر اعظم آفس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ ا س دعوت نامے کو قبول کریں گے یا نہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آئیں گے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ رانڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات