جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ،سابق صدر آصف علی زرداری ،فریال تالپور کی نظر ثانی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس نے جعلی بینک اکاؤنٹ نظر ثانی کیس کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا،19فروری کو سماعت ہوگی

جمعہ 15 فروری 2019 17:38

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ،سابق صدر آصف علی زرداری ،فریال تالپور کی نظر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری ،فریال تالپور کی نظر ثانی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں ،چیف جسٹس نے جعلی بینک اکاؤنٹ نظر ثانی کیس کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ میں شامل ہیں ۔تین رکنی بینچ 19 فروری کو ایک بجے دوپہر نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کریگا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کی نظر ثانی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقررکر دیں ۔حکومت سندھ انور مجید ،عبدالغنی مجید اور دیگر کی نظر ثانی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر بھی کر دی