Live Updates

بھارت کی سرجیکل سٹرائیک کی باتیں حماقت ہیں، بھارتی قیادت عقل اور ہوش کے ناخن لے‘ (ن) لیگ

ہماری بہادر مسلح افواج دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے چکی ہیں ،آئندہ بھی کسی حرکت کا زیادہ موثر انداز میں جواب دیا جائیگا

اتوار 17 فروری 2019 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کوپاکستان پر الزام تراشی کی بجائے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت سوز مظالم ختم کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے، سرجیکل سٹرائیک کی باتیں حماقت ہیں، بھارتی قیادت عقل اور ہوش کے ناخن لے، ہماری بہادر مسلح افواج دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے چکی ہیں اور آئندہ انشااللہ اس سے بھی زیادہ موثر انداز میں جواب دیں گے،شہباز شریف کل19فروری کو ماڈل ٹاؤن میں کارکنان سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک ، جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک اور دیگر نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا ہا ہے ، عوام مہنگائی کی وجہ سے فاقوں کشی پر مجبور ہیں ،لوگوں کی چھت اور روز گار چھینا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک پر اس وقت چوروں کی بارات مسلط ہے جس کے دلہا عمران خان ہیںجتنی جلدی ممکن ہو سکے عوام پر مسلط حکمرانوں کے اس ٹولے سے نجات حاصل کرنا ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات