پاک سعودی عرب سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا آج باضابطہ اعلان ہوگا
سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا دفتر وزارت خارجہ میں ہوگا، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے، پاک سعودی عرب میں مثالی دوطرفہ اقتصادی شراکت داری قائم ہوگی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 فروری 2019 19:29
(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات نے نئی نوعیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم ہاؤس میں پہلی نشست ہوگی جس میں سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
سعودی ولی عہد کے دورے سے دونوں میں ممالک میں سیاسی تعلقات کےعلاوہ ایک مثالی دوطرفہ اقتصادی شراکت داری قائم ہوگی۔ سرمایہ کاری اورایم او یوز سے دونوں ملک ایک نئے دورمیں داخل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے سعودی عرب نے ویزا فیس کم کی۔ اس سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔ پاکستان نے بھی اپنے ویزوں کو آسان بنایا۔سعودی شہری پاکستان آئیں گے توانہیں آمد پر ویزا مل جائے گا۔ ویزہ نرمی سے سے کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا ہونے سےمعاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نورخان ایئربیس پر وزیرمملکت برائےامورخارجہ عادل الجبیرکا استقبال کیا۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد کا طیارہ بھی پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔ سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوا توایف 16اور جے ایف 17تھنڈرلڑاکا طیاروں نے شاہی طیارے کواپنے حصار میں لیا، اور سعودی ولی عہد کے طیارے کو بحفاظت پروٹوکول کے ساتھ نورخان ایئربیس تک پہنچایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.