Live Updates

حلقہ 91 سے تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کا نوٹیفکیشن جاری ‘ حامیوں کا جشن

مٹھائیاں بھانٹنے والوں کا میلہ سج گیا اور عرصہ بعد اس بڑے سیاسی گھرانے کی کوٹھی کی سیاسی رونقیں لوٹ آئیں

بدھ 20 فروری 2019 13:38

حلقہ 91 سے تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کا نوٹیفکیشن جاری ‘ حامیوں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ 91 سے تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر پورے حلقہ میں حامیوں کا جشن شہر کے قصر سلطان میں مبارکباد اور مٹھائیاں بھانٹنے والوں کا میلہ سج گیا اور عرصہ بعد اس بڑے سیاسی گھرانے کی کوٹھی کی سیاسی رونقیں لوٹ آئیں۔ جہاں پر ہر طرف جشن کا سماں رہا اور لوگوں کی بڑی تعداد قومی اسمبلی کے چوہدری عامر سلطان چیمہ کو مبارکباد دینے اور مٹھائیاں کھانے مصرف رہی۔

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے سیاسی گھرانہ قصر سلطان کی رونقیں شہنشاہ تعمیرات سابق وفاقی وزیر انور علی چیمہ کے انتقال سے ماند ہو گئیں تھیں۔ اس گھرانے کے بزرگ سیاسی شخصیت سابق ایم این اے چوہدری انور علی چیمہ مرحوم چھہ مرتبہ رکن قومی اسمبلی بنے اور ان کے صاحبزادے سابق صوبائی وزیر چوہدری عامر سلطان چیمہ چار مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخیب ہوئے اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے 2013 میں چوہدری انوار علی چیمہ مرحوم کو اور پھر 2018 کے عام انتخابات میں ان کیبیٹے چوہدری عامر سلطان چیمہ کو شکست سے دو چار کیا اور معاملہ عدالتوں تک پہنچ کر حلقہ کے 20 پولنگ اسٹیشنز کی 2 فروری کو ری پولنگ ہوئی اور پھر عدالت سے رکن اسمبلی ذولفقار بھٹی کی استدعا مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قصر سلطان کے اس وقت کے سربراہ چوہدری عامر سلطان چیمہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

کامیابی کا نوٹیفکیشن پانے والے پی ٹی آئی کے چوہدری عامر چیمہ کے صاحبزادے چوہدری منیب سلطان چیمہ باپ کے حلقہ سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔اس گھرانے کے مرحوم سربراہ چوہدری انور علی چیمہ کو اہلیان سرگودھا نے شہنشاہ تعمیرات کا نام دیا جہنوں نے منیب سلطان چیمہ کو اپنا سیاسی جانشین بنایا اور جب ان کا انتقال ہوا تو قصر سلطان کی رونقیں ماند پڑھ گئیں تھیں جو حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ سے چوہدری عامر سلطان چیمہ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر قصر سلطان کی رونقیں واپس لوٹ آئیں ہیں اور لوگوں اور ورکروں کی بڑی تعداد عامر چیمہ کو نوٹیفکیشن کی مبارک باد دینے مٹھائیاں اٹھائے قصر سلطان کا رخ کئے ہوئے ہے جہاں ہر طرف خوشیاں رقص کر رہی ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرگودھا کے قصر سلطان کے سربراہ چوہدری عامر سلطان چیمہ گجرات کے بڑے سیاسی گھرانے چوہدری ظہور الہی پیلس کے داماد ہیں اور ان کی اہلیہ چوہدری شجاعت حسین کی بھتیجی تنزیلہ عامر چیمہ سابق چیئرپرسن ضلع کونسل سرگودھا رہ چکی ہیں۔ جبکہ سرگودھاکی شخصیات چوہدری فرخ جاوید گھمن،چوہدری فیصل جاوید گھمن، ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ کا تعلق بھی قصر سلطان گھرانے سے ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات