Live Updates

پاکستان نے بھارت کی یکطرفہ تجارتی بندش کا جواب دینے کی منصوبہ بندی کرلی

بھارت کی 90اشیا ءکو منفی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ ‘انڈیا زیادہ خسارے میں رہے گا. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 فروری 2019 11:04

پاکستان نے بھارت کی یکطرفہ تجارتی بندش کا جواب دینے کی منصوبہ بندی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری۔2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگاجس میں پاکستان نے بھارت کی یکطرفہ تجارتی بندش کا جواب دینے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے. جس کے تحت 90 بھارتی اشیاءمنفی فہرست میں شامل کرنے سے درآمدات میں 50 سے 60 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوگی .

تفصیلات کے مطابق،وزارت کامرس کے اعلیٰ حکام نے پلوامہ حملے کے تناظر میں سب سے پسندیدہ قوم(ایم ایف این)کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور دوطرفہ تجارت کی بندش پر بھارت کو جواب دینے کے لیے 3سے4نکاتی لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی ہے.

(جاری ہے)

نئی دہلی نے پاکستانی مصنوعات پر 200فیصد ڈیوٹی عائد کردی تھی‘اس کے ردعمل کے طور پر پاکستان نے بھارت کی 90اشیا ءکو منفی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

جس کے نتیجے میں فوری طور پر بھارت سے درآمدات میں 50سے60کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوگی‘اس کے علاوہ پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت 60کروڑ ڈالرز کی بھارتی اشیا کی افغانستان برآمدات پر بھی پابندی عائد کرسکتا ہے . پاکستان یہ پابندی سامان کی جانچ پڑتال کے نام پرعائد کرسکتا ہے. وزارت کامرس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے مقامی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ منصوبے کے تحت پاکستان خام مال، کپاس اور کچھ مشینری کی درآمدات پر پابندی عائد نہیں کرے گا کیوں کہ وہ صنعت کے لیے ضروری ہے.

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ایم ایف این حیثیت سے دستبرداری کا معاملہ ورلڈ ٹریڈ آرگنا ئز یشن(ڈبلیو ٹی او)میں نہیں اٹھائے گا ، کیو نکہ پاکستان نے بھارت کی اس حیثیت میں توسیع نہیں کی ہے. انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی مکمل ہوچکی ہے اور وزارت کامرس اسے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس کی منظوری لے گی. اگر قومی سلامتی کونسل اس پر عمل درآمد کراتی ہے تو دو طرفہ تجاری میں بھارت بڑے خسارے میں رہے گا‘دونوں ممالک کے درمیان 2اعشاریہ183ارب ڈالرز کی تجارت ہوتی .

جس میں بھارت سے درآمدات 1اعشاریہ8ارب ڈالرز اور پاکستان سے برآمدات 35کروڑ ڈالرز ہے. اگر پاکستان ، نئی دہلی کے ردعمل میں درآمدات بند کرتا ہے تو بھارت زیادہ خسارے میں رہے گا‘اہم بات یہ ہے کہ اگر پاکستان ٹرانز ٹ ٹریڈ برائے افغانستان کے تحت کراچی سے بھارتی اشیا کی درآمدات بند کرتا ہے اس سے بھارت کو 60کروڑ ڈالرز کا مزید نقصان ہوگا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات