مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھی بھارت میں غدار قرار
بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرنے پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھارت کا غدار قرار دے دیا
سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 23:13
(جاری ہے)
تاہم سدھو نے ان کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا۔
بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی کے مطالبے کے جواب میں سدھو کا کہنا تھا کہ ان کی لڑائی میں امن دشمنوں سے ہے،بے گناہوں سے نہیں ہے۔اجلاس میں پاکستان کی مخالفت کرنے والے ممبران اسمبلی نے انہتائی نازیبا زبان استعمال کی تاہم نوجوت سنگھ سدھو ڈٹے رہے اور پاکستان مخالف بیان نہیں دیا۔دوسری جانب ھارت کی معروف صحافی سدھیندراکلکرنی نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی فراخدلی جیساجواب بھارت نےنہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کےحل کیلئےماحول بہتربنانادونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔پاکستان اوربھارت مسائل مذاکرات سےحل کریں۔اس وقت بھارت میں جنگی جنون پرافسوس ہوتاہے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت میں بدلےکی بات ہورہی ہےجبکہ تبدیلی کی ضرورت ہے۔پاک بھارت مسائل کاحل گولی نہیں بولی سےہوگا۔عمران خان اورمودی کےدرمیان ملاقات ہونی چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت جنگوں سےکچھ حاصل نہیں ہوا۔یقین ہےالیکشن کےبعدحالات میں بہتری آئےگی۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو ایک موقع دینے کی حمایت کر کردی۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جنگوں کی بات کوئی جاہل اور گنوار ہی کر سکتا ہے۔اگر وزیر اعظم عمران خان کچھ الگ کر کے دکھانا چاہتے ہیں تو بھارت کو چاہیے کہ انکو موقع دے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو بھارتی ترنگا اٹھانے والا کوئی نہیں ہوگا۔بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرنے پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھارت کا غدار قرار دے دیا۔دوسری جانب بھارت کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ مودی حکومت نے سوشل میڈیا پر بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جس کے تحت کشمیری نوجوانوں اور مسلمان پروفیسر کے خلاف ایکشن لیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.