Live Updates

عمران خان پارلیمنٹ کے نہیں کنٹینر کے وزیر اعظم ہیں ،مریم اورنگزیب

عمران صاحب نوازشریف کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سچ اور پھر منتخب وزیراعظم بننا پڑھتا ہے ،اپنی کابینہ کو جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ بولنے کا درس دینے والا جھوٹ کے سواکچھ نہیں بول سکتا،عمران صاحب آپ جتنا شور مچا لیں گیس اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لینا پڑے گا، وزیراعظم کی تقریر پررد عمل

جمعہ 22 فروری 2019 18:43

عمران خان پارلیمنٹ کے نہیں کنٹینر کے وزیر اعظم ہیں ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ کے نہیں کنٹینر کے وزیر اعظم ہیں ،عمران صاحب نوازشریف کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سچ اور پھر منتخب وزیراعظم بننا پڑھتا ہے ،اپنی کابینہ کو جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ بولنے کا درس دینے والا جھوٹ کے سواکچھ نہیں بول سکتا،عمران صاحب آپ جتنا شور مچا لیں گیس اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لینا پڑے گا ۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب آپ نے آج ثابت کر دیا کہ آپ کنٹینر کے وزیراعظم ہیں، پارلیمنٹ کے وزیر اعظم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ اس لیے بوکھلاہٹ کا شکار تھے کہ آپ جس منصوبے کے سامنے کھڑے ہو کر تقریر کر رہے تھے وہ بھی نواز شریف کا تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عمران صاحب آپ نواز شریف کے بارے میں بات کر کے ہر دفعہ اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نوازشریف کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سچ اور پھر منتخب وزیراعظم بننا پڑھتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام نے نواز شریف کو تین دفعہ وزیراعظم منتخب کیا، وہ آپ کی طرح سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اپنی کابینہ کو جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ بولنے کا درس دینے والا جھوٹ کے سواکچھ نہیں بول سکتا۔ انہوںنے کہا کہ آپ کی کم ظرفی اور ذہنی پستی کا یہ عالم ہے کہ آپ نے آج حمزہ شہباز کی دو ہفتے کی بیٹی کی زندگی اور صحت پر سیاست کی ۔

انہوںنے کہاکہ افسوس کہ نااہل اور نالائق وزیراعظم عمران خان کے پاس نواز شریف شہباز شریف اور شریف خاندان کے علاوہ بولنے کیلئے کچھ اور نہیں تھاجسطرح جسطرح شہبازشریف عدالتوں سے سرخرو ہو رہے ہیں عمران صاحب پاگل پن کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپنی نااہلی اور نالائقی سے نظر ہٹانے کے لئے عمران صاحب جھوٹ پہ جھوٹ جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ نواز شریف سے کارکردگی میں مقابلہ تو آپ کر نہیں سکتے اس لئے آج آپ نے صرف ان کی صحت پر سیاست کی۔ انہو ںنے کہا کہ نواز شریف کے منصوبے چوری کرنے والا صرف ان کی صحت پر سیاست کر سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ جتنا شور مچا لیں گیس اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لینا پڑے گا ۔ انہوںنے کہا کہ عمران صاحب شور مچا لیں علیمہ باجی اربوں کی غیر قانونی جائیدادوں کی رسیدیں دینی پڑیں گی جو آپ کی بے نامی دار ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ عمران صاحب آپ جتنا شور مچا لیں ایک کھرب کے میٹرو کے کھڈوں ، ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدوں کا جواب دینا پڑے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کے ہسپتال دیکھ کر شرم آتی ہو گی کہ آپ نے خیبر پختونخوا میں ہسپتالوں کا کیا حال کیا،جو شخص خیبر پختونخواہ میں ایک میٹرو نہیں بنا سکا ، پنجاب میں شہباز شریف کی کارکردگی دیکھ کر ذہنی حالت آپ جیسی ہی ہو جاتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ خود پرائیویٹائزڈ ہیں، اس لیے ملک کے ہر ادارے کو پرائیویٹائز کرانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ کے اعصاب پہ نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار اور شریف خاندان طاری ہے۔آپ کے بقول سب سے بڑے ڈاکوؤں اور چوروں کو تو آپ نے اپنی کابینہ میں اور پنجاب میں بٹھا دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات