مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے خلاف ’’ملین مارچ ‘‘ تحریک چلانے کا فیصلہ

کل بدین میں جلسہ عام سے خطاب میں ملین مارچ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

ہفتہ 23 فروری 2019 20:56

مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے خلاف ’’ملین مارچ ‘‘ تحریک چلانے کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے کل ( اتوار کو ) سندھ میں بدین جلسے میں حکومت کے خلاف ملین مارچ تحریک چلانے کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آخر کار حکومت کے خلاف ملین مارچ کی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا آغاز وہ آج ( اتوار کو ) سندھ سے کریں گے ۔

مولانا فضل الرحمان آج ( اتوار کو ) سندھ کے شہر بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں حکومت کے خلاف ملین مارچ تحریک کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حالیہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری سے ایک دن میں دو ملاقاتیں کیں جس میں حکومت کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ ۔