Live Updates

خیبرپختونخواہ میں ایک آئینی جبکہ پنجاب میں غیرآئینی حکومت قائم ہے

ہمارے کارکنان کو سیلاب متاثرین کی امداد کرنے سے روکا جارہا ہے، سیلاب متاثرین کیلئے امداد کے تھیلے پر مریم نواز کی تصاویر کے بغیر ہم مدد نہیں کرسکتے، رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 ستمبر 2025 20:52

خیبرپختونخواہ میں ایک آئینی جبکہ پنجاب میں غیرآئینی حکومت قائم ہے
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2025ء) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ خیبرپختونخواہ میں ایک آئینی جبکہ پنجاب میں غیرآئینی حکومت قائم ہے، ہمارے کارکنان کو سیلاب متاثرین کی امداد کرنے سے روکا جارہا ہے۔ انہوں نے کرتار پور آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے بہترین انداز میں سیلاب سے نمٹا ہے، خیبرپختونخواہ میں ایک آئینی جبکہ پنجاب میں غیرآئینی حکومت قائم ہے، ہمارے کارکنان کو سیلاب متاثرین کی امداز کرنے سے روکا جارہا ہے۔

سیلاب متاثرین کیلئے امداد کے تھیلے پر مریم نواز کی تصاویر کے بغیر ہم مدد نہیں کرسکتے، دکھ کی گھڑی میں سیاست سیاست کھیلنا کسی بھی طور پر جائز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی اراکین کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفی دینا شروع ہوگئے پی ٹی آئی کے مرزا آفریدی اور اعظم سواتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا ہے. مرزا آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی،بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے استعفی دے دیا سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا ہوں دوسری جانب سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا، اعظم سواتی نے کہا کہ پی ٹی آئی قائد کی ہدایت پرسینیٹ کی تمام کمیٹیز سے استعفی دیا ہے، ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کیخلاف احتجاج کررہے ہیں قانون وآئین کی حکمرانی کے لیے اب قائمہ کمٹیاں بے سود ہوچکی ہیں. سینیٹر دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفی چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردیا سینیٹر ذیشان خانزادہ کی جانب چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیے گئے استعفے کے متن کے مطابق احتجاج کے طور پر متعلقہ 5 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، یہ استعفی عمران خان کی ہدایت پر دیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات