Live Updates

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر پی پی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا

کرپشن کے الزامات تو وزیراعظم کی بہن علیمہ خان اور خود عمران خان سمیت وزیر دفاع پرویز خٹک اور دیگر پر بھی ہیں لیکن انھیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، نثار کھوڑو

پیر 25 فروری 2019 22:01

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر پی پی شعبہ خواتین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2019ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر پی پی پی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی دھرنے سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، وقار مہدی، راشد ربانی، شگفتہ جمانی اور شاہدہ رحمانی نے خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر پی پی پی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے کارکنوں کی بڑی تعداد دیگر قائدین کے ہمراہ کراچی پریس کلب پہنچی اور احتجاجی دھرنا دیا۔

انھوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے۔ انھوں نے نیب کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے نیب کا کاالا قانون نامنظور کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ ا س موقع پر سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑونے کہا کہ اسپیکر آغا سراج درانی کو نیب نے اسلام آباد سے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا اور ان کی گرفتاری کے بعد ان کے گھر میں دراندازی کرکے چادروچاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا اور وہاں خواتین کو حبس بے جا میں رکھا گیا اور انھیں ہراساں کیا گیا۔

انھوں نے سوال کیا کی کرپشن کے الزامات تو وزیرآعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان اور خود وزیرآعظم سمیت وزیر دفاع پرویز خٹک اور دیگر پر بھی ہیں لیکن انھیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا جو کہ افسوسناک اور شرمناک عمل ہے اور یہ نیب کی کھلم کھلا جانبداری کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی عوام دشمنی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے۔

پی پی پی نے ماضی میں بھی آمریتوں کا مقابلہ کیا اور جمہوریت کا لبادہ اوڑھے موجود آمریت کا بھی مقابلہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہاگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کسی کی ڈکٹیشن پر پی پی پی کو ہراساں کیا جاسکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ سندھ والے نہ بموںسے ڈرتے ہیں نہ انھیں گولیوں سے ڈرایا دھمکایا جاسکتا ہے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں پی پی پی سندھ کے جنرل سکریٹری وقار مہدی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس قرضہ مانگنے جانے پر وہ خودکشی کی کوئی قریبی تاریخ دے کر اپنا وعدہ اور دعوی پورا کریں۔

انھوں نے کہا کہ جب بھی پی پی پی کی اعلی قیادت مے حکم دیا اور احتجاج کی کال دی تو دمادم مست قلندر کرکے دکھائیں گے۔ اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی نے نیب کو آڑے ہاتھوں لیا اور نیب پر شدید تنقید کی۔ اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر نیب کی دراندازی اور خواتین کو ہراساں کرنے کا عمل انتہائی افسوسناک اور شرمناک تھا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر شہلا رضا ، نرگس این ڈی خان، شاہینہ شیر علی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات