گھوٹکی میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ضلع بھر میں سیاسی و سماجی اور مخالف سکولوں کی جانب سے شاندار ریلیوں کا انعقاد

جمعرات 28 فروری 2019 21:32

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) گھوٹکی میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ضلع بھر میں سیاسی و سماجی اور مخالف اسکولوں کی جانب سے شاندار ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ریلیوں میں طلبہ و اساتذہ نے بھرپور شرکت کی پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میرپور ماتھیلو ڈہرکی اوباڑو میں انڈیا کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے اور دن کی روشنی میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیکر سرپرائز دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سیاسی وسماجی اور اسکولوں کی جانب شاندار ریلیاں نکالی گئیں۔

سماجی رہنمائوں کے علاوہ طلبہ و اساتذہ نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اوباڑو میں ریلی ہائی سیکنڈری اسکول سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بھٹائی مین چوک پر پہنچی افواج پاکستان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج زندہ باد کے خوب نعرے لگائے اور مودی حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی اس موقع پر ریلی سے لیاقت علی سومرو، بشیر احمد بھٹی، اختر علی گرگیج ودیگر اساتذہ نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمن ملک انڈیا نے رات کی تاریکی میں افواج پاکستان کو چیلنج کرنے کی ناپاک کوشش کی اور منہ کی کھانی پڑی اور دم دبا کر بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ ہمارے ائیرفورس کے شیرجوانوں نے دن کی روشنی میں دشمن کے حملہ آور جہازوں کو مار گرایا اور سرپرائز دیتے ہوئے دشمن پر واضح کر دیا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں اور اپنے ملک پاکستان کی جانب اٹھنے والی ہر بری نظر کو نشت و نابود کردیا جائے گا مودی حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنا قبلہ درست کر لے ورنہ نتائج بھوگنے کے لئے تیار رہے۔