اٹک ،ضلع بھر میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں

جمعرات 28 فروری 2019 21:53

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2019ء) ملک بھر کے طرح اٹک میں بھی ضلع بھر میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں ضلع کی سب سے بڑی ریلی اہلسنت و الجماعت نے فوارہ چوک اٹک میں سیدنا صدیق اکبر کے یوم وفات 22 جمادی الثانی اور پاک فوج کے حق میں مشترکہ طور پر ضلعی صدر مولانا افتخار احمد فاروقی نکالی گئی جس سے مولانا بلال اور مولانا ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 22 جمادی الثانی یوم وفات سیدنا صدیق اکبر پر عام تعطیل کا اعلان کرے اور مقررین نے کہا کہ یہ دھرتی صحابہ و اہلبیت کے چاہنے والوں کی ہے اور دشمن یہ جان لے کہ پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے اور رام کے پجاری کبھی بھی رحیم کے بند وں پر غالب نہیں آسکتے ، ہند وستان کا جنو نی وزیراعظم مودی ہوش کے ناخن لے اور محض سیاسی مفاد کے لیے پورے خطے کے امن کو داو پر نہ لگا ئے دینی جماعتیں افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے ان کی پشت پر کھڑی ہیں کسی نے بھی پاکستان کے طر ف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کو شش کی تو ان کو دن میں تارے دیکھا دیں گے پاکستان میں در اندازی کسی صور ت قبول نہیں پاک فضائیہ نے جس طر ح انڈیا کے دو طیارے مار گرا ئے اس سے بھارت کو سبق حاصل ہو گیا ہو گا اگر ہم انڈیا میں داخل ہو گئے تو ان کا کچھ بھی نہ بچ پائے گا پاکستان ایک پر امن ملک ہے انڈیا سے یہ کہتے ہیں کہ پاکستا ن سے پنگالینے کی کوشش نہ کرے ریلی فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی مدنی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور افواج پاکستان کی سر بلندی دعا کر ائی کر گئی میو نسپل کمیٹی حضرو کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی کی قیادت چیئرمین بلدیہ نزاکت خان نے کی ، حسن ابدال میں سکھ کمیونٹی نے افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی ، اہلسنت و الجماعت نے فوارہ چوک اٹک میں ریلی کا انعقاد ہ کیا ،تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان ، اہلسنت و الجماعت مولانا بلال احمد اور مولانا ضیاء اور حسن ابدال میں سکھ برادری کے رہنمائوں نے تقاریر میں کہا کہ قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے افواج پاکستان نے ہند وستانی جارحیت کا جس بھر پور انداز میں جواب دیا ہے اُس سے اقوامِ عالم میں پاکستان کا سر فخر سے بلند ہو ا ہے اوریہ پیغام ہمارے ازلی دشمن بھارت اور پوری دنیا کو گیا ہے کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات بھی نہیں کر سکتا سکھ برادری کے رہنمائوں نے گورووارہ سری پنجہ صاحب کے باہر افواج پاکستان کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کو مستر د کر تے ہیں مودی سرکار اپنے انتخابات جیتنے کے لیے پورے خطے کے امن کو تباہ کر نے کی کوشش کر رہی ہے سکھ برادری نے پاکستان ائیر فورس کے نوجوانوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے بھارتی طیاروں کو گرا کر ہماری لاج رکھ لی ، سکھ برادری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی ، شہریوں نے ایک پر امن ریلی بھی نکالی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کے حق میں نعر ے درج تھے کارکنا ن پا ک فوج زندہ باد اور پاکستان زند ہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ۔