پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہا

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے،بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا

ہفتہ 2 مارچ 2019 19:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے،بارش اور پہاڑوں پر بر ف باری سے موسم سرد ہوگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں سوموار تک اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،پشاور سمیت کوہاٹ ،بنوں ،ڈی آئی خان ،ملاکنڈ ،ہزارہ ،مردان اور دیگر اضلاع میں بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاراچنار میں 30، بنوں 19، ڈی آئی خان 13،دیر 2 اورکالام میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،استورمیں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور کالام منفی 5 ریکارڈ کیا گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،پشاور میں کم سے درجہ حرارت آٹھ ریکارڈ کیا گیا۔