سیالکوٹ ،رحیم یارخان اور بہاولپور ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 24گھنٹوں کی توسیع

لاہور ایئرپورٹ پر بھی فضائی آپریشن معمول پر نہ آسکا ،23پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

بدھ 6 مارچ 2019 18:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیالکوٹ ،رحیم یارخان اور بہاولپور ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 24گھنٹوں کی توسیع کردی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن آئندہ چوبیس گھنٹے تک بند رہے گا،ستائس فروری سے مذکورہ ایئرپورٹ مکمل طورپر بند ہیں،فضائی حدود موجودہ صورتحال کے باعث بند رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معمول پر نہ آسکا ، مختلف وجوہات کے باعث 23پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں اور انکے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کولمبو جانے والی پرواز 186منسوخ،ائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401منسوخ ،پی آئی اے کی بہاولپور جانے والی پرواز 687منسوخ ،گوانگزو جانے والی پرواز 6038منسوخ ،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270منسوخ ،پی آئی اے کی بہاولپور جانے والی پرواز 653منسوخ ،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654منسوخ ،ایمرٹس ائر کی دبئی جانے والی پرواز 619منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 656منسوخ ،کولمبو سے آنے والی پرواز 185منسوخ ،ائر بلیو کی شارجہ سے آنے والی 413منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 8651منسوخ ،گوانگزو سے آنے والی پرواز 6037منسوخ ،پی آئی اے کی رحیم یار خان سے آنے والی پرواز 582منسوخ ،ائر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402منسوخ ،پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز 688منسوخ ،پی آئی اے کی دہلی سے آنے والی پرواز 271منسوخ ،پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز 654منسوخ ،ایمرٹس ائر کی دبئی سے آنے والی پرواز 618منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653منسوخ اور پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 655منسوخ ہوئیں جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا بھی شکار رہیں۔