میڈیا ہاوسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقریر کے 2 مقدمات کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی

پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو رہا ہے،متحدہ قومی فورم کا فائنل بھی بہت جلد کراچی میں کھیلا جائے گا،ڈاکٹر فارو ق ستار پی ایس ایل جواریوں سے ہٹ کر ہونا چاہیے،کھیل زندگی اور موت سے بڑھ کر نہیںہونا چاہیے،فاروق ستار کو اللہ ہدایت دے،عبدالرؤف صدیقی

ہفتہ 9 مارچ 2019 16:58

میڈیا ہاوسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقریر کے 2 مقدمات کی سماعت 6 اپریل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے میڈیا ہاوسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقریر کے 2 مقدمات کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی میں ایم کیوایم کے خلاف میڈیا ہاوسز اور اشتعال انگیز تقریر کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار،عامرخان، کنورنوید،شاہدپاشا اور دیگر ملزمان پیش ہوئے جبکہ گواہ جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی سینٹرل جیل کی عدالت میں جانے باعث پیش نہیں ہوئے عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔

عدالت بانی ایم کیوایم سمیت دیگر مفرور ملزموں کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اپنی آب و تاب کے ساتھ ملک میں آگیا ہے،پی ایس ایل کی آمد اہالیان کراچی اور ملک کے لئے خوش آئند ہے،کراچی والے تمام میچز کراچی میں ہونے پر بہت خوش ہیں،پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد پر سب کی محنت و قربانیاں شامل ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کراچی والوں کا کردار شہر کے حالات بہتر کرنے میں قابل تعریف ہے،23 اگست کے بعد بھی ہمارے خلاف مقدمات قائم کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،ایم کیو ایم کارکنان و شہدا کی کاوشوں سے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو رہا ہے،متحدہ قومی فورم کا فائنل بھی بہت جلد کراچی میں کھیلا جائے گا،جس میں جس نے بھی شہر کی بہتری کے لئے کام کئے سب شامل ہوں گے،جس میں مختلف اکابرین اور غیر سیاسی لوگ شامل ہوں گے،متحدہ قومی کونسل میں سب کے لئے دعوت عام ہیں،جن لوگوں نے مجھے پہچاننے سے انکار کیا ان کو بھی متحدہ قومی کانسل میں دعوت ہے،پاکستان بنانے والے دھوکہ نہیں دیتے،سرفراز دھوکہ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

60 فیصد ریونیو کراچی ملک کو دیتا ہے تو اس شہر کے نامور کھلاڑی بھی ہم نے دیئے،میری فیورٹ ٹیم کراچی اور کوئٹہ ہیں,ملک کی نازک صورتحال میں عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ ہے، ایم کیوایم رہنما روف صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حسب عادت اپنی پیشی پر عدالت آئے ہیں،تالیاں بجانا اور تقریر سننے کا کیس ہم پر بنایا گیا ہے، میری آرزو ہے میں وہ دن دیکھوں جب جھوٹے گواہ کئی برس کے لئے عدالتوں سے جیل جائیں ، 4 گواہ جھوٹ کی بنیاد پر عدالت سے جیل گئے تو وہ سنہرا دور ہوگا،اس کے بعد مقدمات میں شفافیت کا عنصر پایا جائے گا،چیف جسٹس آف پاکستان کے جھوٹے گواہ کے خلاف ریمارکس پر خوش ہوں،روز محشر جھوٹے گواہوں کے لئے سخت ترین ہوگا،پی ایس ایل جواریوں سے ہٹ کر ہونا چاہیے،کھیل زندگی اور موت سے بڑھ کر نہیںہونا چاہیے،کھیلوں کا انعقاد اچھی چیز ہے لیکن کھیل ہماری زندگی ہے ایسا سلوگن دینا اچھی چیز نہیں،کھیل کو کھیل کی طرح انجوائے کرنا چاہیے،میرے دور وزارت میں بھی کراچی میں میچ کا انعقاد کرایا گیا تھا،وہ میچ پاک بھارت کے درمیان تھا جو جوش و خروش کے ساتھ ہوا ،میں فیورٹ ٹیم اور کھلاڑی کا اعلان کر دوں تو اس پر سٹہ لگ جائے گا، میں جواریوں کے ساتھ شریک نہیں ہوں گا،جو اچھا کھیل پیش کرتا ہے میں اسے پسند کرتا ہوں،اللہ فاروق ستار کو ہدایت دے۔