Live Updates

عمران خان نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کی طویل پارٹنر شپ کو توڑا ہے۔حاجی مہتاب حسین زرگر

پانامہ زدہ اور جعلی اکائونٹس والے حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہیں لیکن ہمیں ان کی کوئی پرواہ نہیں،سینئررہنماء پی ٹی آئی

اتوار 10 مارچ 2019 13:10

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء حاجی مہتاب حسین زرگر نے کہا ہے کہ صرف پانامہ زدہ اور جعلی اکائونٹس والے حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہیں ،پیپلز پارٹی کی اربوں روپے کی کرپشن پر ہاتھ ڈالا جائے تو اٹھارویں ترمیم کو لے آتے ہیں ،عمران خان نے اپنی لازوال جدوجہد سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کی طویل پارٹنر شپ کو توڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میدان میں آکر اپنے اچھے اقدامات بتائیںہم ان کی پیروی کریں گے لیکن اگر یہ کہا جائے کہ کرپشن اور لوٹ مار کرنے کیلئے ان کے راستے پر چلا جائے تو ایسا نہیں ہو سکتا۔ وزیر اعظم عمران خان کا عزم ہے کہ ہم نے اس ملک سے کرپشن کے بیج کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نا پید کرنا ہے۔

(جاری ہے)

حاجی مہتاب حسین زرگرنے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری اور ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے ہیں اور دنیا کے معتبر ادارے ملک کو صحیح سمت میں ڈالنے کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں۔

موجودہ حالات میں صرف پانامہ زد اور جعلی اکائونٹس والے حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہیں لیکن ہمیں ان کی کوئی پرواہ نہیں۔ حاجی مہتاب حسین زرگر نے کہا کہ بتایا جائے اٹھارویں ترمیم کی تبدیلی کیلئے کہاں لابنگ یا تیاری ہو رہی ہے۔جب بھی پیپلز پارٹی کی کرپشن پر ہاتھ ڈالا جائے تو یہ اٹھارویں ترمیم کو لے آتے ہیں ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے اس طر ح کا واویلا کر کے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات