صورت حال میں تنائو ہے، جب تک پاک بھارت مذاکرات نہیں ہوتے خطرہ رہے گا، پرویز خٹک

بارڈر ہو، سمندر ہو یا پھر فضاء، پاکستان کی فورسز ہر جگہ پوری طرح تیار اور مستعد ہیں، وزیر دفاع کا بیان

پیر 11 مارچ 2019 16:27

صورت حال میں تنائو ہے، جب تک پاک بھارت مذاکرات نہیں ہوتے خطرہ رہے گا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صورت حال میں تنائو ہے، جب تک پاک بھارت مذاکرات نہیں ہوتے خطرہ رہے گا۔بھارت کی جانب سے کشیدگی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات پر وزیر دفاع پرویز خٹک اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بھارت کو عقل دے، آج کی دنیا میں جنگ لڑنا آسان نہیں، جنگ سے بڑی تباہی ہوگی اور ساری دنیا اس سے متاثر ہو گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان لڑائی نہیں، بلکہ امن کا حامی ہے، تاہم اگر لڑائی تھوپی گئی تو وہی جواب دیں گے جو ہماری ایئر فورس نے بھارت کو دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بارڈر ہو، سمندر ہو یا پھر فضاء، پاکستان کی فورسز ہر جگہ پوری طرح تیار اور مستعد ہیں، بھارتی ڈوزیئر کے کئی نکات پر پہلے ہی کام کر رہے ہیں، دیگر نکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔